QR CodeQR Code

پشاور میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی

23 Feb 2018 10:07

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، چیسز نمبر بھی حاصل کر لیا گیا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دیر کالونی میں رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افرد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ پر پی ڈی ایم اے (پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 2 راہگیر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، چیسز نمبر بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 706902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706902/پشاور-میں-سرکاری-گاڑی-کے-قریب-دھماکا-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org