0
Friday 23 Feb 2018 10:32

مہذب قومیں عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کرتی ہیں، حافظ طاہر اشرفی

مہذب قومیں عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کرتی ہیں، حافظ طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل اداروں کے درمیان تصادم اور کمزور کرنے کی ہر سازش کو مسترد کرتی ہے، مہذب قومیں عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کرتی ہیں، ارض الحرمین الشریفین کا دفاع، سلامتی اور استحکام ہر مسلمان پر فرض ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ طاہر اشرفی نے جامع مسجد معاذ بن جبل لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا عبدالحمید صابری، مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا نائب خان، مولانا شہزاد احمد، مولانا حفیظ الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان علماء کونسل سیاسی و مذہبی قائدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کے ماحول کو تلخی کی طرف نہ لے جائیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کرنے سے بعض سیاسی جماعتوں کا کردار ہے، اگر پارلیمنٹ پر اعتماد کیا گیا ہوتا تو پانامہ کے معاملہ پر عدالتوں کی طرف سے اور عدالتوں پر یہ مسائل پیدا نہ ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 706904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش