0
Friday 23 Feb 2018 16:23

درباری افسر کی گرفتاری سے جسے تکلیف ہے وہ قومی خزانے میں 14 ارب روپے جمع کروائے، فواد چوہدری

درباری افسر کی گرفتاری سے جسے تکلیف ہے وہ قومی خزانے میں 14 ارب روپے جمع کروائے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان  تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ درباری افسروں کو بچانے کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب) پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ نیب کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تحریک انصاف کے رہنما نے تبصرہ کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ افسر سرکاری وسائل پر ڈاکہ زنی کی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہناتے ہیں، ان درباری افسروں کو بچانے کے لئے نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کے اقدام سے جسے تکلیف ہے وہ قومی خزانے میں 14 ارب روپے جمع کروائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 706955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش