0
Friday 23 Feb 2018 16:24

نواز شریف اپنے خاندان کی تین سو ارب روپے کی کرپشن بچانے کیلئے پورا نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں، عارف علوی

نواز شریف اپنے خاندان کی تین سو ارب روپے کی کرپشن بچانے کیلئے پورا نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف آنے والا فیصلہ حق اور سچ پر مبنی ہے، اداروں پر حملہ آور ہونا جمہوریت کے لئے خطرناک ہے، عدالتی فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیئے، حکمران خاندان اپنی مرضی کی عدلیہ چاہتا ہے جو کسی صورت ممکن نہیں، نواز شریف اپنے خاندان کی تین سو ارب روپے کی کرپشن بچانے کے لئے پورے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپور کے عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ حقیقی جمہوریت کے لئے تحریک انصاف سیاسی جدوجہد کر رہی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے چیئرمین عمران خان پوری قوم کو متحد کر رہے ہیں، شریف خاندان کے ساتھ ساتھ زرداری خاندان نے بھی لوٹ مار اور کرپشن کے لئے پاکستان کے اداروں کو تباہ کردیا ہے، آج ہر ادارے میں سیاسی مداخلت سر عام ہو رہی ہے، وفاقی اور صوبائی الیکشن کمیشن نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، حکمران اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لئے سیاہ و سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں، اس ملک کو بچانے کے لئے ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عوام کو کھڑا ہونا ہوگا، اس ملک کے وسائل پر صرف دو فیصد حکمران طبقہ قابض ہے اور اٹھانوے فیصد عوام کو آج تک کچھ نہیں ملا، عوام کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے زبان اور مسلک سے بالاتر ہوکر متحد ہونا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 706959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش