0
Friday 23 Feb 2018 19:38

کراچی، شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا کی خاتون اہلکار برطرف

کراچی، شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نادرا کی خاتون اہلکار برطرف
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے شہری کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار پر خاتون اہلکار کو نوکری سے برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع نادرا کے دفتر میں تعینات خاتون اہلکار کو شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔ لاڑکانہ کے رہائشی ایک شخص نے نادرا لیاقت آباد سینٹر میں شناختی کارڈ بنانے کی درخواست دی جسے ڈیوٹی پر موجود خاتون اسٹاف شاہین اختر نے وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر مذکورہ شخص نے چیئرمین نادرا سے شکایت کردی۔ چیئرمین نادرا نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی خاتون افسر کو نوکری سے برطرف کردیا جب کہ متاثرہ شخص کی شکایت کا ازالہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ نادرا اسٹاف کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی شکایات معمول بن گئی ہیں جس سے عام شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ طویل انتظار اور تکلیف دہ مراحل سے گزرنے کے باوجود بلاجواز اور غیر ضروری دستاویزات طلب کرنے پر صارفین کے نادرا عملے سے جھگڑے کی خبریں آتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 706997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش