0
Saturday 24 Feb 2018 00:49

شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے، عمران خان

شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کا احتجاج شرمناک ہے، گارڈ فادر شہباز شریف کی سرکردگی میں کرپٹ ٹولہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر اس ٹولے کے ہاتھ صاف ہیں تو احتساب سے کیوں گھبراتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بطور سیاسی رہنماء قانون کی حکمرانی اور احتساب پر مکمل ایمان رکھتے ہوئے میں سپریم کورٹ گیا، عدالت عظمیٰ میں اپنی صفائی میں 50 سے زائد دستاویز پیش کیں۔ عمران خان کا کہنا تھا افسروں کے اس ٹولے نے اگر کرپشن یا لوٹ مار میں معاونت نہیں کی تو انہیں کیا خوف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج پریس کانفرنس کے ذریعے شہباز شریف اور احتجاج کرنے والے بیوروکریٹس کے مابین کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کروں گا اور بتاؤں گا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین کی گرفتاری کے بعد کیسے انہیں ڈر ہے کہ احد چیمہ خود کو بچانے کے لئے کہیں کرپشن میں سرکاری افسران کے کردار کا بھانڈا نہ پھوڑ ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 707070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش