QR CodeQR Code

لاہور، نیب کمپلیکس کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کر دی گئی

24 Feb 2018 09:34

ذرائع کے مطابق نیب کمپلیکس کی سکیورٹی پنجاب پولیس کے سپرد تھی جسے اب رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ نیب نے احتجاج کرنیوالے بیوروکریٹس کیخلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔ افسران نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کی تالہ بندی کر دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نیب کمپلیکس ٹھوکر نیاز بیگ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد افسران کا شدید ردعمل سامنے پیش آ رہا ہے۔ اسی بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نیب کی جانب سے سکیورٹی کے پیش نطر رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کمپلیکس کی سکیورٹی پنجاب پولیس کے سپرد تھی جسے اب رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ نیب نے احتجاج کرنیوالے بیوروکریٹس کیخلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔ افسران نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کی تالہ بندی کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 707089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707089/لاہور-نیب-کمپلیکس-کی-سکیورٹی-رینجرز-کے-حوالے-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org