QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشتگردی کے متاثرین کے خون پر بنے گا، بلاول بھٹو زرداری

24 Feb 2018 10:41

اپنے ایک ٹوئٹ میں جیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ خبریں ہیں کہ عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری کئے ہیں، اب تک 57 کروڑ روپے مدرسہ حقانیہ کو جاری کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کے پی کے کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینے کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خبریں ہیں کہ عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ بلاول نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت مدرسہ حقانیہ کو 2016ء سے فنڈز جاری کر رہی ہے اور اب تک 57 کروڑ روپے مدرسہ حقانیہ کو جاری کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کے خون پر بنے گا اور تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اقدام شرمناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 707092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707092/تحریک-انصاف-کا-نیا-پاکستان-دہشتگردی-کے-متاثرین-خون-پر-بنے-گا-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org