0
Saturday 24 Feb 2018 19:01

دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری، زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت

دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری، زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ممتاز درگاہ دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ تقریبات کے دوسرے روز زائرین کی کثیر تعداد نے دربار پر حاضری دی۔ حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کے دوسرے روز زائرین کی کثیر تعداد نے تقریبات میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زعیم قادری کی اہلیہ سیدہ عظمی زعیم قادری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر آغا شاہ حسین قزلباش، شیخ اخلاق حسین، مینجر اوقاف شیخ جمیل اختر، بابا اشرف انصاری، چودھری ذوالفقار، سید وقار شاہ گیلانی، افضال احمد ڈین، افتخار بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ عرس کی مناسبت سے مزار پر محفل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے نامور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ زائرین کیلئے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر آغا شاہ حسین قزلباش نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ حضرت بی بی پاکدامنؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا سلسلہ کل اتوار کو بھی جاری رہے گا اور اتور کی شب خصوصی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 707093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش