QR CodeQR Code

بلوچستان کے کرپٹ عناصر کیساتھ نیب کا پلی بارگیننگ کرنا قوم کیساتھ مذاق ہے، عبدالقدوس ساسولی

24 Feb 2018 11:14

کوئٹہ میں‌ پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ نیب کو قومی مجرموں کیساتھ پلی بار گیننگ کے عمل سے روکے اور پلی بار گیننگ پر پابندی عائد کیجائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) بلوچستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عبدالقدوس ساسولی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قومی احتساب بیورو کی کارکردگی قابل ستائش نہیں۔ صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں جے یو پی کے رہنماء نے کہا ہے کہ بڑے بڑے مجرموں کے ذاتی پرتعیش گھروں کو سب جیل قرار دینا اور اربوں کی کرپشن کرنے والوں سے پلی بار گیننگ کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے، جبکہ کرپشن کو مزید فروغ دینے کا باعث ہے۔ بلوچستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل کے مجرموں کو نیب چند کروڑ کے بدلے ایک ایک کرکے رہا کر رہا ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم اس پر ہرگز خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔ جے یو پی کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ نیب کو قومی مجرموں کے ساتھ پلی بار گیننگ کے عمل سے روکے اور پلی بار گیننگ پر پابندی عائد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 707101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707101/بلوچستان-کے-کرپٹ-عناصر-کیساتھ-نیب-کا-پلی-بارگیننگ-کرنا-قوم-مذاق-ہے-عبدالقدوس-ساسولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org