QR CodeQR Code

نواز شریف اپنے کرتوتوں کیوجہ سے دو بار نااہل ہوچکے ہیں، پرویز خٹک

24 Feb 2018 13:34

نوشہرہ کے علاقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے پاکستان کو 58 بلین ڈالر کا مقروض بنا دیا ہے اور کہتے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا؟ ساری دولت لوٹ کر بیرون ممالک منتقل کردی، عوام دھوکہ نہ کھائیں پی ٹی آئی کا جنون 2018ء کے عام انتخابات میں ان تمام پارٹیوں کے اتحادوں کو چلتا کردیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے دو بار نااہل ہو چکے ہیں اور واویلا کر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے ویلج کونسل ڈھیری کٹی خیل میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نواز شریف کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے پاکستان کو 58 بلین ڈالر کا مقروض بنا دیا ہے اور کہتے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا؟ ساری دولت لوٹ کر بیرون ممالک منتقل کردی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اے این پی کی قیادت کی بھی یہی صورتحال ہے ایک دور میں ایزی لوڈ کلچر اور کرپشن انتہا پر تھی، معصوم شاہ نوٹوں سے بھری بوریاں کہاں لے جارہے تھے؟ اب وہ پھر عوام کو دھوکہ دینے کیلئے نئی ڈگڈگی کے ساتھ آرہے ہیں۔ عوام دھوکہ نہ کھائیں پی ٹی آئی کا جنون 2018ء کے عام انتخابات میں ان تمام پارٹیوں کے اتحادوں کو چلتا کردے گا۔


خبر کا کوڈ: 707132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707132/نواز-شریف-اپنے-کرتوتوں-کیوجہ-سے-دو-بار-نااہل-ہوچکے-ہیں-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org