QR CodeQR Code

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور برفباری سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی

24 Feb 2018 14:52

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، فاٹا، بلوچستان، لاہور، سرگودھا اور مظفر آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جسکے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسہ جاری ہے جس کے باعث موسم ایک بارپھر سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، فاٹا، بلوچستان، لاہور، سرگودھا اور مظفر آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔ مانسہرہ، شوگران، ناران، جھیل سیف الملوک، لولو سر، دودی پت سر، اور مضافات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر برف باری کی وجہ سے کاغان تا ناران اور ناران تا بابو سر ٹاپ تک کے تمام رابطہ روڈ بند ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 707147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707147/ملک-کے-بیشتر-حصوں-میں-بارش-اور-برفباری-سے-جاتی-سردی-پھر-لوٹ-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org