0
Saturday 24 Feb 2018 19:25

افغانستان، طالبان کے حملوں میں 25 سے زائد افغان فوجی ہلاک

افغانستان، طالبان کے حملوں میں 25 سے زائد افغان فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 25 سے زائد فوجی اہلکار ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق رات گئے طالبان نے مغربی صوبے فرح میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 22 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ افغان فورسز کی جانب سے بھی ایک حملہ آور کو مار گرانے کا دعوی کیا گیا۔ اسی طرح طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں بھی ایک خودکش حملہ کیا گیا جس میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیسرا حملہ صوبہ ہلمند میں کیا گیا جہاں ایک فوجی گاڑی راستے میں نصب دھماکا خیز مواد کا شکار بنی جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب افغان حکومت نے قطر میں قائم طالبان کے دفتر کو غیر فائدہ مند قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خلیجی ممالک کے ایک خبررساں ادارے کے ساتھ نشست میں صدر اشرف غنی کے مشیر برائے قومی سلامتی حنیف اتمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران افغان امن عمل میں اس دفتر کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا اس لیے دفتر کی بندش کے سسلے میں قطر حکومت کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 707208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش