0
Saturday 24 Feb 2018 19:30
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کیلئے بسوں کی کمی پوری کرے،آئی ایس او

پرتشدد کارروائیاں ہی طلبا یونین کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، ساجد عباس

پرتشدد کارروائیاں ہی طلبا یونین کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، ساجد عباس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر ساجد عباس نے پنجاب یونیوسٹی کے طلبا کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی کے طلباء کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ طلبا نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بس پوائنٹس کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ جامعہ پنجاب میں اس وقت تقریبا 42 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیرِتعلیم ہیں جن کیلئے 55 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے، حالانکہ طلبہ سے باقائدہ بس سروس چارچ وصول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسوں کی کمی کے باعث طلبہ و طالبات لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث یونیورسٹی پوائنٹس پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ ساجد عباس نے کہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں طلبہ کا ساتھ دیں گے اور ان کے مطالبات کو جائز طریقوں سے منوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ہزاروں طلبا کیلئے مزید بسوں کا اضافہ کیا جائے۔ آئی ایس او لاہور کے صدر نے کہا پنجاب یونیورسٹی میں آئے روز طلباء کے مابین تصادم کے واقعات جنم لیتے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ بروقت ایسے محرکات کو بے نقاب کرے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جا سکے تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد کارروائیاں ہی طلبا یونین کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، تمام طلبا تنظیموں کو تعلیم کے فروغ اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے جو جامعات میں انتہا پسندانہ کارروائیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 707211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش