QR CodeQR Code

ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو زرداری

24 Feb 2018 22:27

سکھر میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ ملک میں اصل مسائل پر بات نہیں ہورہی، پانامہ اور اقامہ کی عوام کو پرواہ نہیں، آپ کو کیوں نکالا اس سے عوام کو غرض نہیں، یہ عوام کے مسائل نہیں، عوام کے مسائل پر کام نہیں ہورہا، مہنگائی کہاں تک پہنچ گئی؟ صحت اور تعلیم کی صورتحال کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں۔ سکھر میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر جان قیمتی ہے، ایک انسان کو بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے، پانچ سال سیاسی جماعت ایک شہر کو ترجیح دیتی رہی لیکن پیپلز پارٹی نے عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی، اسکول و کالج بنائے، یونیورسٹی بنائی، 6 بڑے اسپتال بنائے۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے مخالفین کے خلاف فیصلوں پر بغلیں بجائیں، آپ نے سزاؤں کے لئے ججوں پر دباؤ ڈالا، میاں صاحب آپ نے ایک آمر کو معافی نامہ لکھ کردیا، آپ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، آپ نے اپیل تک نہیں کی، آٹھ سال بعد واپس آئے تو ساری سزائیں معاف کردی گئیں۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی پالیسی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں، ملک میں اصل مسائل پر بات نہیں ہورہی، پانامہ اور اقامہ کی عوام کو پرواہ نہیں، آپ کو کیوں نکالا اس سے عوام کو غرض نہیں، یہ عوام کے مسائل نہیں، عوام کے مسائل پر کام نہیں ہورہا، مہنگائی کہاں تک پہنچ گئی؟ صحت اور تعلیم کی صورتحال کیا ہے۔ بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ مرکز، کشمیر اور پنجاب میں ان کی حکومت ہے مگر رونا ختم نہیں ہوتا، جو کام ان کو کرنا ہے وہ نہیں کرتے، جو نہیں کرنا وہ کررہے ہیں، ملک کے اثاثے اونے پونے داموں بیچے جارہے ہیں، ذاتی ایئرلائن چلا رہے ہیں اور قومی ایئر لائن فروخت کررہے ہیں، حالات جیسے بھی ہوں، اپنی ماں کا زیور نہیں بیچا جاتا۔


خبر کا کوڈ: 707235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707235/ٹکراؤ-کی-پالیسی-جمہوریت-اور-ملک-کے-مفاد-میں-نہیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org