0
Saturday 24 Feb 2018 23:47

پیپلز پارٹی کی سیاست دفن ہو چکی ہے، گلگت بلتستان سنگاپور کیطرح ترقی کریگا، شمس میر

پیپلز پارٹی کی سیاست دفن ہو چکی ہے، گلگت بلتستان سنگاپور کیطرح ترقی کریگا، شمس میر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بے نقاب ہو چکی ہے، یہ جماعت جی بی سے مخلص تھی اور نہ ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ہاری اور خود کو وڈیرہ شاہی سمجھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات جی بی شمس میر نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے طلباء اور نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قومی صوبائی قیادت نے رہنمائی کا حق ادا کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو جھوٹے نعروں اور سبز باغوں کے دعوﺅں سے نجات دلاکر تعمیر و ترقی، خوشحالی اور پرامن مستقبل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کو با اختیار سیاسی، پارلیمانی اور مالیاتی نظام کی ضرورت ہے۔ یہ ماڈل موجودہ اصلاحات میں موجود ہے اور اس بااختیار ماڈل کے تحت جی بی ہانگ کانگ اور سنگاپور کی طرح تیز ترین ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ یہ جانتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور حافظ حفیظ الرحمٰن کی صوبائی حکومت نے خطے کی تعمیر و ترقی کے بعد سیاسی اصلاحات پر بھی مثالی کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔ جس نے پیپلز پارٹی کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ امجد ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کا باقی ٹولہ اب صرف بیانات کی حد تک رہ گیا ہے اور صرف فیس سیونگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بدترین کرپشن، بدامنی اور رنگ رلیوں سے اپنا منہ کالا کیا اور اب مکافات عمل سے دوچار ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو صرف ایڈہاک سسٹم پر رکھنا چاہتی ہے۔ اس پارٹی نے خطے کو بدنامی اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 707248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش