QR CodeQR Code

میری فیورٹ ٹیم پاکستان، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ہے، ڈاکٹر عاصم

24 Feb 2018 23:51

کرپشن ریفرنسز میں پیشی کے بعد صحافی کے سوال ”آپ بھی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں؟“ کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ہم ان کے آدمی نہیں ہیں، اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں کرپشن ریفرنسز میں پیشی کے بعد صحافی کے سوال ”آپ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے جائیں گے“ کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے ایسا جواب دے دیا کہ آرمی چیف بھی دنگ رہ جائیں گے۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ اس سے بڑے بڑے میچ یہاں ہو رہے ہیں، اُدھر میچ دیکھنے کا کیا فائدہ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو تماش بین ہیں، میری فیورٹ ٹیم پاکستان، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ ادارے ہیں تو پاکستان رہے گا۔ صحافی کے سوال ”آپ بھی اسٹیبلشمنٹ کے آدمی ہیں؟“ کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ہم ان کے آدمی نہیں ہیں، اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے۔


خبر کا کوڈ: 707251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707251/میری-فیورٹ-ٹیم-پاکستان-اسٹیبلشمنٹ-اور-عدلیہ-ہے-ڈاکٹر-عاصم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org