0
Sunday 25 Feb 2018 11:40

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ناسازگار موسمی حالات کی پیشنگوئی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ناسازگار موسمی حالات کی پیشنگوئی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ناسازگار موسمی حالات کی پیشن گوئی کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے مختلف محکموں کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی اور کسی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران سپرنٹنڈنگ میکنیکل انجینئر نے بتایا کہ اُن کا محکمہ ہمیشہ 15 نومبر سے 15 مارچ تک تیاری کی حالت میں رہتا ہے جس دوران ضلع میں مشینری کو بھی تیار رکھا جاتا ہے۔ تیاریوں کی تفصیلات دیتے ہوئے جوائنٹ کمشنر ایس ایس سی نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لئے 3800 افراد متحرک رہیں گے جبکہ 22 جے سی بی مشینوں کو بھی کام پر لگایا جائے گا۔ ترقیاتی کمشنر نے برف ہٹانے کی مشینوں کو تمام حساس جگہوں پر تیار رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ضرورت پڑنے پر اُن کا فوری استعمال کیا جاسکے۔ انہوں نے اندرونی سڑکوں اور گلی کوچوں کے علاوہ شہر کے اُن علاقوں سے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی جہاں شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے پانی جمع ہوتا ہے۔

میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ شہر سرینگر میں تمام 80 ڈی واٹرنگ اسٹیشن اور 15 موبائل پمپ اسٹیشن چالو حالت میں ہیں۔ ضلع میں لازمی اشیاء کی سپلائی اور سٹاک پوزیشن کے بارے میں ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ محکمہ کے پاس دو ماہ کے لئے راشن اور ایندھن کا اطمینان بخش سٹاک موجود ہے۔ ادھر اطلاع ملی ہے کہ لولاب کشمیر کے درد پورہ اور ورنو میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے 5 شہری لشکوٹی جنگلی علاقہ میں مٹی کے ایک بھاری تو دے کی زد میں آکر زندہ دب گئے تاہم ان میں 2 شہری معجزاتی طور پر زندہ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ اس دوران محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سنیچر کو وادی، خطہ چناب اور خطہ پیر پنچال میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔
خبر کا کوڈ : 707324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش