QR CodeQR Code

کراچی، اولڈ سندھ سیکرٹریٹ سے شراب کی بوتلیں برآمد

25 Feb 2018 14:17

سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرنیوالے افسران مشکوک ہوگئے، ایمانداری کا حلف لینے والوں کے دفاتر میں کیا ہو رہا ہے، کیا بیوروکریٹس دفاتر میں شراب پیتے ہیں، ان سرکاری بیریکس میں سرکاری عملے کے سوا کوئی نہیں آتا۔ سخت سیکورٹی کے باوجود شراب کی بوتلیں ملنے پر بیوروکریٹس کے کردار پر سوال اٹھ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ اولڈ سندھ سیکریٹریٹ کے بیریکس کے کچرے سے شراب کی بوتلیں ملنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز کے بعد سندھ سرکار کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ اولڈ سندھ سیکریٹریٹ کے بیریکس میں ملنے والی نشراب کی بوتلوں نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔ جس سے سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے افسران مشکوک ہوگئے، ایمانداری کا حلف لینے والوں کے دفاتر میں کیا ہو رہا ہے، کیا بیوروکریٹس دفاتر میں شراب پیتے ہیں، ان سرکاری بیریکس میں سرکاری عملے کے سوا کوئی نہیں آتا۔ سخت سیکورٹی کے باوجود شراب کی بوتلیں ملنے پر بیوروکریٹس کے کردار پر سوال اٹھ گئے۔


خبر کا کوڈ: 707376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707376/کراچی-اولڈ-سندھ-سیکرٹریٹ-سے-شراب-کی-بوتلیں-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org