0
Sunday 25 Feb 2018 16:15

شریف خاندان کو جسٹس قیوم جیسا جج اور احد چیمہ جیسا بیوروکریٹ چاہیے، اعتزاز احسن

شریف خاندان کو جسٹس قیوم جیسا جج اور احد چیمہ جیسا بیوروکریٹ چاہیے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بگڑا ہوا لاڈلہ قرار دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو چاہیے تھا ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتی مگر ایسا کیا ہوا کہ وہ پکڑا گیا۔ اعتزاز احسن نے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں، انہیں جج جسٹس قیوم جیسا اور بیورو کریٹ احد چیمہ جیسا چاہیے۔
احد شفیق کی گرفتاری پر بیورو کریٹس کی جانب سے ہڑتال سے متعلق سوال پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی احمد صادق بھی پکڑا گیا تو ہڑتال نہیں ہوئی، یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے، شہباز شریف کو چاہیے تھا کہ ان کے خلاف مقدمات درج کرتی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کون شہباز شریف کے ساتھ ہے، اب جو بھی حکومت آئے گی وہ انہیں گرفتار کرے گی۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوروکریٹس کی ہڑتال کا واقعہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا، 1972ء میں پنجاب پولیس نے ہڑتال کی تھی اور اب جو بھی ہورہا ہے یہ ریاست کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے اور اس میں وفاقی و پنجاب حکومت خود ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 707414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش