0
Sunday 25 Feb 2018 16:49

نیب کے غیرقانونی طرز عمل کے خلاف بیوروکریٹس کو انصاف فراہم کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

نیب کے غیرقانونی طرز عمل کے خلاف بیوروکریٹس کو انصاف فراہم کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب بیوروکریٹس سے کہا ہے کہ مفاد عامہ اور صوبے کی بہتری کے لیے احتجاج چھوڑ کر دوبارہ انتظامی امور کی ادائیگی شروع کردیں۔ واضح رہے کہ قومی احتساب ادارے (نیب) نے شیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق سربراہ احد چیمہ کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد صوبائی بیوروکریٹس نے احتجاجاً دفتروں پر تالے ڈال کر دفتری امور روک دیئے تھے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نےو اضح کیا کہ حکومت نیب کی جانب سے احد چیمہ کے ساتھ پیش آنے والے منفی روئیہ پر ناراض بیوروکریٹس کے تحفظات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے تاہم اس حوالے سے نیب کے غیرقانونی طرز عمل کے خلاف انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ بیوروکریٹس کو خبردار کیا گیا کہ وہ ہڑتال کا فیصلہ ترک کرکے دفتری امور شروع کردیں تاکہ کوئی سیاسی اور قانونی پیچیدگی جنم نہ لے سکے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب نے قانون کی پاسداری نہیں کی اور بیوروکریٹس اور نیب کو قانون کی عملداری کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے مابین تصادم کا خطرہ نہیں، ہم نے نیب کے چیئرمین کو احد چیمہ کے ساتھ نارواسلوک برتنے پر آگاہ کردیا اور اس ضمن میں ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا اور ہمشیہ ناانصافی کے لیے اپنی آواز بلند کی لیکن اداروں سے تصادم کے خواہاں نہیں۔ وزیرقانون نے نیب کا یہ دعویٰ مسترد کردیا کہ ان کے پاس احد چیمہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، کیونکہ نیب احدچیمہ کے خلاف کورٹ میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 707421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش