0
Sunday 25 Feb 2018 23:11

لاہور، جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات 8 مارچ سے شروع ہوں گی، ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور، جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات 8 مارچ سے شروع ہوں گی، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کی سالانہ تقریبات 8 مارچ سے شروع ہوں گی، جن میں مصر، تنزانیہ، انڈونیشیا اور پاکستان کی نامور سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریبات 11 مارچ تک جاری رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے مفتیان کرام اور مدرسین کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ اجلاس میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری، علامہ غلام نصیرالدین گولڑوی، تاجور نعیمی، مفتی محمد ہاشم رضوی، ڈاکٹر محمد سلیمان قادری، مفتی محمد عمران حنفی، پیر سید زین العابدین شاہ، مفتی محمد عارف حسین، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مفتی محمد مدنی، مولانا کلیم فاروقی، مولانا محب الرسول، قاری محمد رفیق نقشبندی، قاری محمد اشفاق قصوری، قاری محمد ذوالفقار علی نعیمی، مفتی فیصل ندیم، مولانا صابر حسین، مولانا غلام یاسین نعیمی، مولانا محمد سلیم نعیمی سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں مفتی اعظم پاکستان سیمینار اور جلسہ دستار فضلیت و تقسیم اسناد و انعامات سمیت تمام تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے مسلم امہ کودرپیش مسائل کے حل اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 707546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش