QR CodeQR Code

پشاور گرجا گھر دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا مطالبہ

26 Feb 2018 12:29

جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال گذرنے کے بعد بھی متاثرین امداد سے محروم ہیں، متاثرین کو فوری ادائیگی نہ ہونیکی صورت میں اُنکی جماعت اقلیتی برادری کیساتھ دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اقلیتی ونگ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری جاوید گل نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور گرجا گھر دھماکے کے متاثرین کیلئے اعلان کردہ امدادی رقم چار سال گذرنے کے بعد بھی ادا نہیں کی جا سکی ہے۔ پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ستمبر 2013ء میں پشاور کے آل سینٹ چرچ میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ میں بڑے پیمانہ پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے دھماکہ کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے 10، 10 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ مگر 4 سال گذرنے کے بعد بھی متاثرین امداد سے محروم ہیں۔ اُنہوں مزید کہا کہ متاثرین کو فوری ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں اُن کی جماعت اقلیتی برادری کے ساتھ دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 707640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707640/پشاور-گرجا-گھر-دھماکے-کے-متاثرین-کیلئے-امداد-کی-فراہمی-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org