0
Monday 26 Feb 2018 15:21

منی لانڈرنگ اسکینڈل، ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور

منی لانڈرنگ اسکینڈل، ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی، جو عدالت نے منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے مقدمہ ٹرائل کورٹ سماعت کیلئے بھیج دیتے ہوئے 3 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اپیل منظور ہونے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے احاطہ عدالت سے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش، تو شعیب شیخ کے وکلاء نے مزاحمت کی۔ وکلاء نے کہا کہ عدالت نے شعیب شیخ کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں دیا۔ وکلاء نے عدالت میں شعیب شیخ کی 3 دن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کی بریت کا فیصلہ کالعدم ہوا ہے، اس لئے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کریں گے۔ عدالت کی جانب سے حفاظی ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 707701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش