QR CodeQR Code

کراچی کے تاجر بتائیں کہ ان کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کیا آپشن ہے، مصطفیٰ کمال

26 Feb 2018 16:15

پاکستان جرنی ٹو پروگریس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ دو سال پہلے سچ بولنے کہ سب سے چھوٹی سزا موت ہوا کرتی تھی، جب تک کراچی کے کنویں سے ایم کیو ایم کا کتا نہیں نکلے گا تب تک کراچی کے مسئلے ٹھیک نہیں ہوگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین بزنس فورم نے کراچی میں صنعتکاروں تاجروں کو مدعو کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمالنے کہا کہ کراچی اور صنعتکاروں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ بزنس فورم پی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب پاکستان جرنی ٹو پروگریس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تاجروں اور صنعت کاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجر بتائیں کہ ان کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کیا آپشن ہے جو اس وقت شہر کے حالات ہیں اس پر پہلے ہی بتاچکا تھا آج وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دو سال پہلے سچ بولنے کہ سب سے چھوٹی سزا موت ہوا کرتی تھی، جب تک کراچی کے کنویں سے ایم کیو ایم کا کتا نہیں نکلے گا تب تک کراچی کے مسئلے ٹھیک نہیں ہوگے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کس منہ سے ووٹ مانگنے جائے گی، ووٹ لینے جائیں گے تو ووٹر پوچھے گا کہ کیا پانی کا نظام ٹھیک کیا، کیا سیوریج بورڈ کا نظام درست کیا۔ تقریب سے معروف شہر کے صنعتکار اور تاجروں نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 707706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707706/کراچی-کے-تاجر-بتائیں-کہ-ان-پاس-پی-ایس-علاوہ-کیا-آپشن-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org