0
Monday 26 Feb 2018 19:03

امن، تعلیم اور انصاف ہر انسان کی بنیادی حق ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

امن، تعلیم اور انصاف ہر انسان کی بنیادی حق ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ امن، تعلیم اور انصاف ہر انسان کا بنیادی حق ہے، تعلیم اور تحقیق کی راہ پر چل کر ہی آئمہ و خطباء دنیا میں اسلام کے صحیح تشخص کو پیش کر سکتے ہیں، مدارس رشد و ہدایت کے سرچشمہ اور علم و حکمت کے مراکز ہیں، علما اپنے کردار کو رسول کریمؐ کی سیرت مبارکہ کے مطابق ڈھالیں علماء کرام معاشرے میں علمی وقار کو مجروح نہ ہونے دیں، معاشرے کی اصلاح کیلئے محراب و منبر ہی بہترین پلٹ فارم ہیں، دینی علوم کی ترویج اور جدید علوم کے فروغ کیلئے مدارس دینیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمیہ انٹلیکچوؤل فورم اور شعور فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تربیتی پروگرام بعنوان ’’امن ہمارا حق، قیام امن ہمارا فرض‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام سے معروف مذہبی سکالر بلال قطب، سید علی حمید سربراہ شعور فاؤنڈیشن، عامر حسین قریشی، شعیب رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیر فاروق احمد، مولانا سلیم نعیمی، مفتی بلال فاروق نعیمی، بزم نعیمیہ صدر مولانا زبیر شاہ سمیت جامعہ نعیمیہ کے طلبہ، جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام سے مذہبی سکالر بلال قطب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام اور خطیب ہی قوم کے حقیقی قائد ہیں، تعلیم کیساتھ ساتھ کردار سازی بھی انتہائی ضروری ہے، آئمہ و خطباء نرمی اور محبت کا پیکر بن کر اصلاح معاشرے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ سید علی حمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ امام اور خطیب کی جدید علوم سے آگاہی ضروری ہے، تعلیم کا فروع اور انسانوں کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 707726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش