QR CodeQR Code

پنجاب کے 2 اعلیٰ افسران دوہری شہریت کے حامل نکلے

26 Feb 2018 19:53

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے تمام افسران سے کوائف طلب کئے تھے جن میں سب سے اہم سوال یہ کیا گیا تھاکہ پاکستان کے علاوہ ان کے پاس کس ملک کی شہریت ہے ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کن کن افسران کے بیویاں غیر ملکی ہیں۔ وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 64 اعلیٰ افسران میں سے صرف 2 افسران کے پاس غیر ملکی شہریت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تمام افسران کی دوہری شہریت کے حوالے سے تیار کردہ رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے تمام افسران سے کوائف طلب کئے تھے جن میں سب سے اہم سوال یہ کیا گیا تھاکہ پاکستان کے علاوہ ان کے پاس کس ملک کی شہریت ہے ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کن کن افسران کے بیویاں غیر ملکی ہیں۔ وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 64 اعلیٰ افسران میں سے صرف 2 افسران کے پاس غیر ملکی شہریت ہے۔ محمد اسلم راؤ کے پاس برطانیہ کی اور ڈاکٹر اجمل کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ پنجاب میں اس وقت 64 بیوروکریٹس اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جنہوں نے اپنے کوائف صوبائی حکومت کو جمع کروا دیئے تھے جنہیں ریویو کے بعد پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 707749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707749/پنجاب-کے-2-اعلی-افسران-دوہری-شہریت-حامل-نکلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org