QR CodeQR Code

گیس کے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن، ڈاکٹر عاصم پر فردِ جرم عائد

26 Feb 2018 20:22

ڈاکٹر عاصم سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے 17 مارچ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے گیس کے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈاکٹر عاصم، بشارت مرزا، جمیل انصاری، ایس ایس جی سی ایم ڈی زوہیر صدیقی، ملک عثمان، خالد رحمان اور شعیب وارثی سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ فاضل جج نے فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ ڈاکٹر عاصم سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے 17 مارچ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کے تین مقدمات درج ہیں اور اس سے قبل ان پر وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں بھی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 707760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707760/گیس-کے-ٹھیکوں-کی-مد-میں-کرپشن-ڈاکٹر-عاصم-پر-فرد-جرم-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org