QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ بھر میں گھر کے باہر کچرا پھینکنے والوں پر مقدمہ قائم کرنیکا فیصلہ

26 Feb 2018 23:12

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں میدانوں، پارک اور گھروں کے باہر، سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاعی پلاٹوں کے باہر کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ گھریلو کچرا، صنعتی اور اسپتالوں کا فضلہ بھی باہر پھینکنے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے پر مقدمات قائم کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گھروں کے باہر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی، خلاف ورزی کرنے پر مقدمات قائم کئے جائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں میدانوں، پارک اور گھروں کے باہر، سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاعی پلاٹوں کے باہر کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ گھریلو کچرا، صنعتی اور اسپتالوں کا فضلہ بھی باہر پھینکنے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات قائم کئے جائیں گے۔ حکم نامے کے مطابق کچرا باہر پھینکنے سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہا ہے، بلکہ اس سے شہریوں کو صحت عامہ کے مسائل بھی درپیش ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر قائم واٹر کمیشن نے سڑکوں، کھلے میدانوں، رفاعی پلاٹوں، ندی نالوں کے کنارے گھریلو اور صنعتی فضلے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے کچرا باہر پھینکنے پر پابندی عائد کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 707779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707779/کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-گھر-کے-باہر-کچرا-پھینکنے-والوں-پر-مقدمہ-قائم-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org