0
Tuesday 27 Feb 2018 13:34

دودھ کے نام پر عوام کو پانی پلایا جا رہا ہے، سندھ ہائیکورٹ

دودھ کے نام پر عوام کو پانی پلایا جا رہا ہے، سندھ ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے ججز نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ دودھ کے نام پر عوام کو پانی پلایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ دودھ ریٹیلرز نے مؤقف اختیار کیا کہ 85 روپے لیٹر قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے انہیں مالی نقصان ہو رہا ہے۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ قیمت فریقوں کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہے۔ دوران سماعت ججز نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ اپنی قیمتوں کیلئے لڑ رہے ہیں، کیا صارفین کا بھی کسی کو خیال ہے، دودھ کے نام پر عوام کو پانی پلایا جا رہا ہے، انشاءاللہ عوام میں ضرور شعور آئے گا، جس دن عوام کو اپنے حقوق کا خیال آگیا، اس دن سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، یہاں سب اداروں کے نمائندے ہیں، عوام کا نمائندہ کون ہے۔ عدالت نے ڈیری ایسوسی ایسن کے وکیل سے استفسار کیا کہ دودھ کا معیار جانچنے کا کیا طریقہ کار ہے، اس پر کمرہ عدالت میں سناٹا چھا گیا۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرکے قیمت طے کی جائے اور 3 ہفتے میں معاملہ نمٹائے جائیں۔ عدالت نے فریقین کو اپنی سفارشات تحریری طور پر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 707847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش