0
Tuesday 27 Feb 2018 18:10

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا وزارت چھوڑنے اور (ن) لیگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا وزارت چھوڑنے اور (ن) لیگ کو الوداع کہنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کرپشن کی، نہ کرتا ہوں بلکہ اسے ناسور سمجھتا ہوں، حالات سے گھبرانے والا نہیں، جو بھی فیصلہ کیا ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نےاسلام آباد روانگی سے قبل گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر حاصل پور کے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا فیصلہ کیا اپنے حلقے کی عوام سے فیصلہ لیا اور تائید کرائی، کیونکہ میری سیاسی طاقت کا سرچشمہ میرے حلقہ کی عوام ہیں، جنہوں نے مجھے بارہا قومی اسمبلی میں ووٹ دے کر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی رائے کو اہمیت دتیا ہوں۔

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ چند روز قبل وزارت سے مستفی ہونے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو پہلے حلقے کی عوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل کی۔ میرے حلقے کی عوام نے مجھے فیصلہ کرنے کا فری ہینڈ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی زندگی میں دو بار صدمات کا سامنا پیش آیا، ایک والد کی شہادت اور دوسری بار کرپشن کی خبروں پر۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ متعدد بار صوبائی و وفاقی وزیر کی ذمہ داری ملی نہ کبھی کرپشن کی نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، میرا دامن پاک اور میرے ہاتھ صاف ہیں، اس لئے کوئی خوف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری ذات پر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست کو خیرباد کہہ دوں گا اور خود کو قانون کے حوالے کردوں گا۔
خبر کا کوڈ : 707912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش