0
Tuesday 27 Feb 2018 19:19

لاہور، امریکی قونصلیٹ جنرل کی جامعہ نعیمیہ آمد، ڈاکٹر راغب نعیمی سے ملاقات

لاہور،  امریکی قونصلیٹ جنرل کی جامعہ نعیمیہ آمد، ڈاکٹر راغب نعیمی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی قونصلیٹ جنرل الزبتھ کینیڈی نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا اور مفتی محمد حسین نعیمی کی اہلیہ، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے امریکی وفد کو جامعہ نعیمیہ کے شعبہ درس نظامی، حفظ القرآن و تجوید قرأت، شعبہ علوم عصریہ، کمپیوٹر و سائنس اینڈ ریسرچ، مفتی محمد حسین نعیمی کے نظریہ تعلیم و فلاحی انسانی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی دہشتگردی کیخلاف خدمات پر بریفنگ دی۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور انتظامیہ کی طرف سے ان کو قرآن کریم کا تحفہ اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسلام فلاح انسانی کا دین اور پاکستان پُرامن ملک ہے، تمام الہامی مذاہب میں دہشتگردی، قتل و غارت کا کوئی تصور نہیں، الہامی مذاہب کی تعلیمات و احکامات سے نسل انسانی و حیوانی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا درس ملتا ہے۔ امریکی قونصلیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ جامعہ نعیمیہ کی دینی خدمات لائق تحسین ہیں اور دہشتگردی کیخلاف جامعہ نعیمیہ نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اس جنگ میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی جیسی قیمتی شخصیات کی قربانی دی گئی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر راغب نعیمی کی علمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 707930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش