0
Monday 26 Feb 2018 01:26

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی شام کے صوبہ دیر الزور میں پناہ گزین کیمپ پر شدید بمباری، 16 عام شہری جاں بحق

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی شام کے صوبہ دیر الزور میں پناہ گزین کیمپ پر شدید بمباری، 16 عام شہری جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قطر کے نیوز چینل الجزیرہ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرق میں صوبہ دیر الزور پر شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں 16 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ شام کے اس ذرائع کے مطابق اس حملے میں ابھی تک 16 عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جانب سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ دیرالزور میں عام شہریوں پر خوفناک بمباری کا دوسرا واقعہ ہے۔ داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد نے 20 فروری کو بھی صوبہ دیرالزور کے مضافات میں ایک گاوں البحرہ پر حملہ کرکے عام نہتے شہریوں کا قتل عام کیا، جس میں 16 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 707940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش