0
Wednesday 28 Feb 2018 03:40

کراچی، قومی ورثہ قرار دیئے گئے ڈی جے کالج میں مکانات کی تعمیر کا انکشاف

کراچی، قومی ورثہ قرار دیئے گئے ڈی جے کالج میں مکانات کی تعمیر کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ قومی ورثہ قرار دیئے گئے کراچی کے ڈی جے کالج میں مکانات کی تعمیر کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم نے ڈی جے کالج میں مکانات کی تعمیر پر اینٹی کرپشن حکام کو خط لکھ دیا جس میں کوارٹرز کو فوری خالی کرانے اور اس کے پس پردہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ڈی جے کالج کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا کیمپ آفس قرار دیا گیا جس کے بعد وہاں موجود ایک کوارٹر کی چائنہ کٹنگ کرتے ہوئے افسران کی ملی بھگت سے 10 کوارٹرز تعمیر کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق افسران قادر بخش رند، غلام لاشاری اور کالج کے پرنسپل کی ملی بھگت سے کالج کے احاطے میں مکانات تعمیر کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 707989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش