QR CodeQR Code

شامی علاقے مشرقی غوطہ میں امن گذرگاہ پر دہشتگردوں کا حملہ

28 Feb 2018 10:15

شام میں غوطہ شرقی میں فائر بندی کے اعلان کے باوجود دہشت گردوں نے عام شہریوں کو فراہم کی جانےوالی راہداری کو مارٹر گولوں سے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس میں کئی عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امن راہداری سے غوطہ شرقی سے باہر جانے والے شامی شہریوں پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم پانچ عورتیں زخمی ہو گئیں۔ روسی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ غوطہ شرقی میں مسلح گروہوں نے عام شہریوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے غوطہ شرقی میں ہوائی حملے بند کر دینے اور انسان دوستی کے تحت اس علاقے میں پھنسے عام شہریوں کو باہر نکالنے کے لئے ایک راہداری قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ غوطہ شرقی سے عام شہریوں کو بحفاظت باہر نکالنے کی غرض سے ہر روز پانچ گھنٹے کے لئے اس علاقے میں فائربندی نافذ رہے گی۔ مگر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ اس راہداری کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر فائر بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پورے شام میں تیس دنوں تک فائر بندی کی منظوری دی تھی۔ حال ہی میں روسی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں نے کیمیکل حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے تاکہ اس طریقہ سے شامی حکومت کو زہریلی گیس کے استعمال کا الزام لگا سکے۔ دہشت گرد مختلف علاقوں میں سرکاری سیکورٹی فورسز پر حملے بھی کر رہے ہیں۔


یاد رہے مشرقی غوطہ اپنی جغرافیائی موجودگی کے لحاظ سے ایک اسٹریٹیجک مقام ہے۔ دمشق کا یہ علاقہ روس کے سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔ اس علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد موجود ہیں۔ مشرقی غوطہ شام کے دارالحکومت دمشق کے سب سے نزدیک ایسا علاقہ ہے جو دہشت گردوں کی بڑی کالونی سمجھا جاتا ہے۔ دمشق سے نزدیک ہونے کی وجہ سے دہشت گرد با آسانی شامی دارالحکومت کو کم فاصلہ تک مار کرنے والے راکٹوں سے ہدف قرار دیتے رہتے ہیں۔ یہ بھی اس علاقے کی اہمیت کو زیادہ کرنے کی ایک اور وجہ ہے۔ دوسری جانب ماسکو کے سفارت خانے سے نزدیک ہونے کی بنا پر اب تک روسی سفارت خانہ متعدد بار دہشت گردوں کے مارٹر بمبوں کا نشانہ بن چکا ہے اور اسی وجہ سے روس بھی دہشت گردوں کے خلاف راست اقدام کرنے کا حامی ہے۔ اس علاقے کی ایک اسٹریجکل اہمیت ہہ ہے کہ یہ علاقے دمشق سے حمص کے راستے پر ناظر ہے اور حمص جانے کیلئے اہم ترین گذر گاہ مشرقی غوطہ سے عبور کرتی ہے۔

ویدیو
https://www.islamtimes.org/images/docs/files/000708/nf00708000-1.mp4
دمشق کے اہم مقامات کو کلیئر کرانے کیلئے شامی فوجی آپریشن، ویڈیو کلپ


خبر کا کوڈ: 708000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708000/شامی-علاقے-مشرقی-غوطہ-میں-امن-گذرگاہ-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org