0
Wednesday 28 Feb 2018 10:12

کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

کوئٹہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسکواڈ میں شامل دو پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی حمید اللہ محفوظ رہے تاہم علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھات لگا کر ڈی ایس پی حمید اللہ کے اسکواڈ پر حملہ کیا۔ ان کے مطابق ڈی ایس اپی حمید اللہ گھر سے اپنے دفتر جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ مذکورہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پولیس ذرائع نے ڈی ایس پی حمید اللہ پر حملے کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قرار دیا ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ میں گزشتہ ماہ زرغون روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ 14 فروری کو کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 708008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش