QR CodeQR Code

ایبٹ آباد آپریشن ملکی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ ہے، نواز شریف

9 May 2011 18:19

اسلام ٹائمز:لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پر پوری قوم کو تشویش ہے، ریمنڈ کیس کے بعد یہ ملکی خودمختاری پر دوسرا حملہ ہے۔ پاکستان مزید خطرات سے دوچار ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا


لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ ہے، دس مئی کے پارٹی اجلاس کے بعد تفصیلی موقف دیں گے۔ لاہور میں سابق ناظم میاں عامر محمود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پر پوری قوم کو تشویش ہے، ریمنڈ کیس کے بعد یہ ملکی خودمختاری پر دوسرا حملہ ہے۔ پاکستان مزید خطرات سے دوچار ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بارے ڈیڑھ سال قبل جو کہا تھا، آج کے حالات دیکھ کر ان کے بارے نتیجہ نکالا جاسکتا ہے۔ لیگی قائد نے اپنی صحت کے بارے بتایا کہ ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم اب وہ مکمل صحت یاب ہیں۔


خبر کا کوڈ: 70801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/70801/ایبٹ-آباد-آپریشن-ملکی-سلامتی-اور-خودمختاری-پر-حملہ-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org