QR CodeQR Code

پاک بحریہ کے جہاز کی کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو طبی امداد کی فراہمی

28 Feb 2018 15:20

ترجمان کے مطابق ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر سے طبی مدد کی درخواست کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے ایرانی کشتی پر پہنچ کر مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیر کشتی کے عملے کو طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق براری نامی ایرانی کشتی ساحل سے 50 سمندری میل دوری پر تھی اور اس پر عملے کے 17 افراد سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر سے طبی مدد کی درخواست کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے ایرانی کشتی پر پہنچ کر مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔ پاک بحریہ کی جانب سے ایرانی کشتی کے عملے کو کھلے سمندر میں طبی امداد کے علاوہ اشیاء و خورد و نوش اور تازہ پانی بھی فراہم کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایرانی ماہی گیر کشتی کے عملے نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 708108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708108/پاک-بحریہ-کے-جہاز-کی-کھلے-سمندر-میں-ایرانی-ماہی-گیروں-کو-طبی-امداد-فراہمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org