0
Wednesday 28 Feb 2018 15:51

بلوچستان ہائیکورٹ، کرپشن کیس میں گرفتار اظہار کھوسہ کی ضمانت کی درخواست منظور

بلوچستان ہائیکورٹ، کرپشن کیس میں گرفتار اظہار کھوسہ کی ضمانت کی درخواست منظور
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کی جسٹس محترمہ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کروڑوں روپے گندم خورد برد کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق دائر آئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب کے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی گئی تھی، جس کی ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے دائر کردہ آئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب کے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ کو نیب نے 28 کروڑ سے زائد کے گندم خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جبکہ وہ خود اس وقت جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 708113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش