QR CodeQR Code

ڈنمارک کیجانب سے بحرین میں انسانی حقوق کی بحرانی صورتحال پر اظہار تشویش

28 Feb 2018 14:53

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے، جسکے مطابق بحرین کی حکومت نے اپنے مخالفین کو راستے سے ہٹانے کیلئے وسیع پیمانے پر ہر طرح کے حملوں کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی کے حق اور ہیومن رائٹس کا دفاع کرنیوالوں کو ظالمانہ انداز میں گرفتار کرکے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈانمارک کے وزیر خارجہ اینڈرز سیمولسین نے منگل کی رات بحرین میں انسانی حقوق کی بحرانی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ منامہ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے وزیر امور خارجہ اینڈرز سیمولسین نے منگل کی رات جنیوا سوئٹزر لینڈ میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے ایک اجلاس میں کہا کہ ابھی تک بحرین میں انسانی حقوق کی بحرانی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انہوں نے بحرینی حکام سے ڈنمارک کے شہری عبدالهادی الخواجه کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی فوجی عدالت نے عبدالهادی الخواجه کو جون 2011ء میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس سے پہلے بحرین کی حکومت نے ہیومن رائٹس سینٹر بحرین کے صدر نبیل رجب کی سزا کو 3 سال بڑھا کر 5 سال کر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق بحرین کی حکومت نے اپنے مخالفین کو راستے سے ہٹانے کے لئے وسیع پیمانے پر ہر طرح کے حملوں کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی کے حق اور ہیومن رائٹس کا دفاع کرنے والوں کو ظالمانہ انداز میں گرفتار کرکے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔ 26 فروری کو اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے جنیوا سوئٹزر لینڈ میں اپنے 37 ویں جلسے کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 708131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708131/ڈنمارک-کیجانب-سے-بحرین-میں-انسانی-حقوق-کی-بحرانی-صورتحال-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org