0
Wednesday 28 Feb 2018 19:53

ملکی ترقی کیلئے ہمیں باہمی عداوتوں کو دور کرکے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی، مولانا طارق جمیل

ملکی ترقی کیلئے ہمیں باہمی عداوتوں کو دور کرکے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے، ہمیں اس سے درس ملتا ہے کہ ہم آپس کی عداوتوں کو دور کرکے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آڈیٹوریم پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد لیکچر سننے صبح سویرے فیصل آڈیٹوریم کے سامنے اکٹھے ہونا شروع ہوگئی تھی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں جو تعلیم کے میدان میں کمزور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں پر ہم الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں؟ کیا علماء نوجوانوں کو وقت دیتے ہیں، ان کی رہنمائی کرتے ہیں؟ علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں سے مضبوط رابطہ رکھیں اور انہیں کی اصلاح و تربیت کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان برائی سے بچنے کیلئے کوشش کریں، قدم قدم پر گمراہی کے سامان ہیں، نوجوان توبہ کریں تو اللہ کی بارگاہ میں یہ سب سے پسندیدہ عمل ہے۔ مزید براں جبران بن سلمان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم مولانا طارق جمیل کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں مولانا کو یونیورسٹی آمد پر تفہیم القران تحفے میں دیا اور طلبہ و طالبات کی جانب سے یونیورسٹی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ امن اور رواداری پر لیکچر طلبہ و طالبات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سے طالبعلموں کو مستقبل کی راہنمائی حاصل ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 708178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش