0
Wednesday 28 Feb 2018 21:11

قوم ایک مجرم اور قاتل کو وزیراعظم نہیں پھانسی کے پھندے پر دیکھنا چاہتی ہے، فیاض وڑائچ

قوم ایک مجرم اور قاتل کو وزیراعظم نہیں پھانسی کے پھندے پر دیکھنا چاہتی ہے، فیاض وڑائچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے دو مرتبہ نااہل شخص نے ایک ایسے شخص کو پارٹی سربراہ کے طور پر پیش کیا، جو قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ملزم ہے، اس کے حکم پر ماڈل ٹائون میں سینکڑوں معصوم لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا، جن میں سے چودہ نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ ماڈل ٹائون کیس میں شہباز شریف کا نام سرفہرست ہے، اگر ماڈل ٹائون کے قاتل کو سزا نہ ملی تو ملک میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا، قوم ایک مجرم اور قاتل کو وزیراعظم نہیں بلکہ پھانسی کے پھندے پر دیکھنا چاہتی ہے۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف فیصلوں پر پوری قوم چیف جسٹس کو سلام پیش کرتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف جسٹس ماڈل ٹائون کیس پر بھی ایکشن لیں اور پانامہ طرز کی جے آئی ٹی کے زریعے حقائق تک پہنچیں، معصوم افراد کے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچائیں، شریف خاندان اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملکی سلامتی کے خلاف کچھ بھی کرسکتے ہیں، حالیہ بیورو کریسی کی ہڑتال بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور بقاء کے خواب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے سے عملی تعبیر میسر آسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر زبیر اے خان، رائو محمد عارف رضوی، میجر محمد اقبال چغتائی، مخدوم شہباز ہاشمی، یاسر ارشاد، چوہدری قمر عباس دھول، پروفیسر جاوید اختر زواری، چوہدری جاوید بندیشہ، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 708190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش