0
Wednesday 28 Feb 2018 21:32

اسپیکر سندھ اسمبلی ایوان میں ارکان کی عدم دلچسپی پر برہم

اسپیکر سندھ اسمبلی ایوان میں ارکان کی عدم دلچسپی پر برہم
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تلاوت کلام پاک اور فاتحہ خوانی کے موقع پر ایوان میں بمشکل ایک درجن ارکان شریک تھے، جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان کی عدم دلچسپی پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ مجھ پر الزامات لگائے جاتے ہیں کہ میں تاخیر سے آتا ہوں، افسوس کی بات ہے کہ ارکان خود تاخیر سے آتے ہیں، میں چیمبر میں آکر بیٹھ جاتا ہوں ارکان چائے پی رہے ہوتے ہیں۔ اسپیکر نے انکشاف کیا کہ بعض ارکان اسمبلی آتے ہیں، لیکن وہ حاضری رجسٹرڈ پر سائن کرکے واپس چلے جاتے ہیں اور اجلاس میں شرکت کی زحمت نہیں کرتے، ایسے ارکان بھی ہیں، جنہیں میں نے 5 سال سے دیکھا ہی نہیں ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اگر اراکین وقت پر نہیں آسکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ارکان اسمبلی رات کو پتہ نہیں کیا کیا کرتے ہیں، تو صبح جلدی کیسے اٹھیں گے، عوام نے ارکان کو حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیکر اسمبلی بھیجا ہے، اسپیکر کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں کہ میں تاخیر سے آتا ہوں۔ ارکان اسمبلی بزنس کے علاوہ کیا آپ اسٹاک ایکسچینج کا بزنس کرتے ہیں۔ ارکان نے عہد کیا کہ وہ اجلاس میں بروقت شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 708194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش