0
Wednesday 28 Feb 2018 21:39

انتظار قتل کیس، ڈی ایس پی ایس آئی یو سے بھی تحقیقات کا آغاز

انتظار قتل کیس، ڈی ایس پی ایس آئی یو سے بھی تحقیقات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار کے قتل کیس میں نئے پولیس افسر کی انٹری، تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے ڈی ایس پی ایس آئی یو عامر حمید سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی ایس پی عامر حمید نے کہا ہے کہ ان کا انتظار کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ماہ رخ نام کی ان کی کوئی بھتیجی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتظار کی ماہ رخ نامی لڑکی سے اسکول سے دوستی تھی۔ ماہ رخ ڈی ایس پی ایس آئی یو عامر حمید کی بھتیجی ہے۔ انتظار کے والد نے ماہ رخ کے والد سہیل حمید کی دھمکیوں کی اطلاعات بھی دی تھیں۔ کیس کی تفتیش کے دوران عامر حمید اور سہیل حمید کے آپس میں بھائی ہونے کا انکشاف ہوا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پولیس افسر عامر حمید سے بھی تحقیقات شروع کیں اور اس سلسلے میں گزشتہ روز جے آئی ٹی اجلاس میں بھی پولیس افسر عامر حمید پیش ہوئے۔ ڈی ایس پی عامر حمید نے انتظار کے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رخ نامی لڑکی ان کی بھتیجی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عامر حمید اس وقت ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساﺅتھ فاروق اعوان کے پی ایس او ہیں۔
خبر کا کوڈ : 708195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش