0
Monday 9 May 2011 20:39

بغداد جیل میں بغاوت طویل جھڑپ، القاعدہ رہنما اور بریگیڈئیر جنرل سمیت 18 افراد ہلاک

بغداد جیل میں بغاوت طویل جھڑپ، القاعدہ رہنما اور بریگیڈئیر جنرل سمیت 18 افراد ہلاک
بغداد:اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع وزارت داخلہ کی عمارت میں قائم جیل میں القاعدہ سے تعلق رکھنے قیدیوں اور جیل کے محافظوں میں جھڑپ کے دوران 6 پولیس افسر اور القاعدہ کے 11 قیدیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مارے جانیوالوں میں 2010ء کے دوران چرچ حملہ میں ملوث القاعدہ رکن حطیفہ البطاوی بھی مارا گیا۔ 
فوج کے ترجمان قاسم الموسوی نے بتایا کہ اتوار کی صبح القاعدہ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو تفتیش کیلئے دوسرے کمرے میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک قیدی نے جیل کے محافظوں پر دھاوا بول کر اسلحہ چھین لیا اور فائر کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے محافظ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ بعد ازاں وہ انسداد دہشت گردی شعبہ کے سربراہ بریگیڈئر جنرل سعید محمد صالح کے دفتر میں گھس گئے اور ان کو ایک دوسرے افسر سمیت گولی ماری۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ 3 گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔ عراقی فوج نے جیل کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اور عہدےدار کے مطابق جھڑپ میں 20 سے 25 قیدیوں نے حصہ لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موت کا ردعمل ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 70820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش