0
Thursday 1 Mar 2018 00:21

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جب کہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور اور موثر کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لئے ہر ممکن قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں، لائن آف کنٹرول پر ہماری حفاظت کرنے والے جوانوں پر فخر ہے جبکہ آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک فوج کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 708222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش