0
Thursday 1 Mar 2018 12:38

بنوں، پٹواریوں کا مطالبات کے حق میں دھرنا 4 روز سے جاری

بنوں، پٹواریوں کا مطالبات کے حق میں دھرنا 4 روز سے جاری
اسلام ٹائمز۔ صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح بنوں کے پٹواریان اور قانون گویان بھی مطالبات کے حق میں برسر احتجاج ہیں۔ بنوں تحصیل کے پٹواریوں کی جانب سے دھرنا گذشتہ 4 روز سے جاری ہے جو 2 مارچ تک جاری رکھا جائے گا۔ اس دوران دفتری امور کا بائیکاٹ کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ہے۔ دھرنا قائدین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبائی انجمن پٹواریان و قانون گویان کی جانب سے پپش کئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈز پر فوری طور و من و عن عمل کیا جائے اور پولیو، ڈینگی اور ڈومیسائل کی صورت ان سے اضافی ڈیوٹی لینے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پٹواریوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل قبول ہے نہ ہی قابل برداشت۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سرکاری ملازمین کی طرح انہیں بھی ترقی دی جائے اور اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ پھیلایا اور سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 708300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش