QR CodeQR Code

قوم شخصیت پرستی سے باہر نکل کر اسلام کے نظریہ حیات کو زندگی کانصب العین بنائے، راغب نعیمی

1 Mar 2018 22:22

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں ہی آگے چل کر معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، یہ ایسا تب ہی ممکن ہو گا جب یہ خود ایک اچھے شہری بنیں گے، ادارے شخصیت کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں اور نہ ہی شخصیت کی بنیاد پر قائم رہتے ہیں بلکہ یہ قانون، اصول اور نظم و ضبط کے مطابق چلائے جاتے ہیں اور ہمیں شخصیت پرستی سے باہر نکلنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت کے آراستہ بچے ہی ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں، قوم شخصیت پرستی سے باہر نکل کر اسلام کے نظریہ حیات کو زندگی کانصب العین بنائے، دین اسلام کے احکامات سے انسان کی پیدائش سے لے کر موت تک تعلیم کے حصول کا درس ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمین سپیکر کورس کے دوسرے مرحلہ کے اختتام پر منعقدہ ”مسابقہ حسن تقریر“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر ظفر اقبال نعیمی، مفتی ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ، مولانا سید زبیر شاہ اور علامہ عثمان قادری، قاری سعید نقیبی نے بھی خطاب کیا۔ علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں ہی آگے چل کر معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، یہ ایسا تب ہی ممکن ہو گا جب یہ خود ایک اچھے شہری بنیں گے، ادارے شخصیت کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں اور نہ ہی شخصیت کی بنیاد پر قائم رہتے ہیں بلکہ یہ قانون، اصول اور نظم و ضبط کے مطابق چلائے جاتے ہیں اور ہمیں شخصیت پرستی سے باہر نکلنا ہوگا۔ مسابقہ حسن تقریر کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 708388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/708388/قوم-شخصیت-پرستی-سے-باہر-نکل-کر-اسلام-کے-نظریہ-حیات-کو-زندگی-کانصب-العین-بنائے-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org