0
Thursday 1 Mar 2018 22:32

جماعت اہلسنت نے ممتاز قادری کا یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا

جماعت اہلسنت نے ممتاز قادری کا یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت کے زیراہتمام غازی ممتاز حسین قادری شہید کا سالانہ یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ممتاز قادری شہید کی یاد میں اجتماعات منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب امیر صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی نے جامعہ انوار العلوم میں منعقدہ ممتاز قادری شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری شہید امت مسلمہ کی آنکھ کا تارا ہے، شہیدان ناموس رسالت کے جذبہ عشق رسول کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، ممتاز قادری شہید کو پھانسی دینے والے اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں۔ جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر مفتی محمد اقبال چشتی نے جامعہ مسجد غوثیہ بند روڈ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاشقان رسول اپنے لہو سے ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے۔ قانون ناموس رسالت کو بدلنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ ممتاز قادری شہید نے اپنی جان قربان کر کے گستاخان رسول پر خوف طاری کر دیا ہے۔ ممتاز قادری کو پھانسی دینے والوں کا نام مٹ جائے گا لیکن شہید ناموس رسالت کا نام تاقیامت زندہ و تابندہ رہے گا۔ غازی ممتاز حسین قادری شہید کے یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں علامہ محمد اکرم سعیدی، منڈی بہاؤالدین میں پیر سید خضر حسین شاہ چشتی، گجرات میں صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی، میر پور میں پیر سید غلام یسین شاہ، ملتان میں علامہ حافظ فاروق خان سعیدی، میانوالی میں علامہ منظور عالم سیالوی، میاں چنوں میں علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، فیصل آباد میں علامہ عبدالقوی بغدادی، گوجرانوالہ میں مولانا محمد حنیف چشتی، لنڈی کوتل میں مفتی فضل جمیل رضوی، نارووال میں علامہ حافظ یعقوب رضوی نے اجتماعات سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 708389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش