0
Thursday 1 Mar 2018 22:55

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے عوام کو سستے داموں پیٹرول فراہم کیا جائے، علامہ مختار امامی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے عوام کو سستے داموں پیٹرول فراہم کیا جائے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی شاہ خرچیوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈال رکھا ہے۔، ریاست کے انتظامی امور موجودہ حکومت کی دسترس میں نہیں رہے، حکومتی نااہلی کی بناء پر ریاستی ادارے دن بدن تباہی کی طرف جا رہے ہیں، عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبائی ہوئی ہے اسے مزید اذیت کا شکار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سارے وزراء اور انتظامی مشنری ایک نا اہل شخص کے دفاع میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، کسی کو عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مخصوص انتخابی حلقوں میں سفری سہولیات پر سبسڈی دے رکھی ہے جس کا بوجھ پوری قوم پر ڈلا جا رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے روز مرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام مزید کسی بوجھ کے قطعی متحمل نہیں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے عوام کو سستے داموں پیٹرول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے فیصلے انہیں عوام سے مزید دور کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 708394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش